میئر نیویارک سٹی کے الیکشن میں ایرک ایڈم کاپلڑا بھاری،سرور چودھری،خواجہ فاروق،انجینئر صادق ،افضل میئر ودیگر کاحمایت کا اعلان

نیویارک:(سب رنگ نیوز) 22 جون کو ہونیوالے میئر نیویارک سٹی کے الیکشن میں ایرک ایڈم کا پلڑا بھاری، پاکستانیوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایرک ایڈم کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر نیویارک سٹی کے الیکشن میں نسل کشی پر یقین نہ رکھنے والے اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر تمام شہریوں کو ساتھ ملاکر آگے بڑھنے والے سیاہ فام ایرک ایڈم کی میئر نیویارک سٹی کے الیکشن میں کامیابی کا امکان روشن ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سرور چودھری، سینئر صحافی و کشمیری رہنما خواجہ فا روق، صادق انجینئر، افضل میئر اور پاکستانیوں سمیت ہر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے ایرک ایڈم کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سرور چودھری،سینئر صحافی و کشمیری رہنما خواجہ فا روق، صادق انجینئر، افضل میئر و دیگر نے کہا کہ میئر نیویارک سٹی کا الیکشن ایرک ایڈم نے قبل ازوقت ہی جیت لیا،محض رسمی اعلان باقی ہے۔

پاکستانی وامریکی کمیونٹی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایرک ایڈم کو ہی میئر نیویارک سٹی دیکھنا چاہتی ہے،ایرک ایڈم عوام کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ کامیابی کے بعد نسلی امتیاز سے بالاتر ہوکر مسائل دہلیز پر حل کریں گے۔ عوام کو کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس وقت نیویارک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ایرک ایڈم پولیس افسر بھی رہ چکے ہیںاور نسل کشی پر یقین نہیں رکھتے۔ ایرک ایڈم کے سواکوئی بھی امیدوار عوامی کی امیدوں پر پورا نہیں اترسکتا۔ ایرک ایڈم کھوکھلے نعروں کی بجائے میئر نیویارک سٹی بن کرتمام وعدے پورے اور امن وامان کا قیام یقینی بنائیں گے۔