یونس ہمدم کی ‘یادیں باتیں فلم نگر کی’ کی تقریب رونمائی

نیویارک: (سب رنگ نیوز) سب رنگ ٹی وی یوایس اے کے زیر اہتمام مصنف ، نغمہ نگار اور کالم نگار یونس ہمدم کی فلم انڈسٹری سے جڑی سنہری یادوں پر مبنی کتاب’ یادیں باتیں فلم نگر کی ‘ کی تقریب رونمائی 19 جون 2021 بروز ہفتہ شام 7 بجے سب رنگ سٹوڈیو میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس یادگار تقریب میں آفتاب قمر، اسد نذیر، ظفراقبال نیویارکر، واصف حسین واصف، کامل احمر، حسن جلیل، راج گروور، پروفیسر حماد خان، اور مقتدر ادبی ، ثقافتی و سماجی شخصیات اپنا اظہار خیال فرمائیں گے ۔ فرح کامران تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔