بورڈ محمد عامر کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلیے منانے کی کوشش کرنے لگا

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر منانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہاکہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا کہ جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلیے درست نہیں ہے، وہ اب بھی ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ہم ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے۔ وسیم خان نے بہرحال عامر کی ٹیم میں دوبارہ واسپی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے تھے۔