کاؤنٹی کرکٹ؛ 16سالہ ڈینیئل ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر

لندن:(ویب ڈیسک) سسیکس کے آل راؤنڈر ڈینیئل ابراہم کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

ڈینیئل ابراہم نے اپنی ٹیم کے ٹوٹل 313 میں 55 رنز کا حصہ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

16 برس اور 299 دن کی عمر میں ڈینیئل ابراہم نے بلال شفاعت کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے 2001 میں ناٹنگھم شائر کیلیے 72 رنز اسکور کرکے بنایا تھا۔ مجموعی طور پر صرف 6 انگلش کرکٹرز اب تک 16 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ففٹی بنا چکے ہیں۔