ہیری اورمیگن نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کردیا

لندن:(ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن نے بہت انتظار کے بعد اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارجون کو پیدا ہونے والی اس بچی کا نام ’للی بِٹ ڈیانا‘ رکھا گیا ہے جس میں درحقیقت برطانوی ملکہ لِلی بِٹ اور شہزادی ڈیانا کے ناموں کو باہم ملایا گیا ہے۔

اس طرح بچی کا پورا نام لِلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن وِنڈسر ہے جو برطانیہ سے باہر پیدا ہونے والی ملکہ کی پہلی پوتی بھی ہے۔ واضح رہے کہ میگن اور ہیری کی یہ دوسری اولاد ہے اس سے قبل ایک بیٹا آرچی پیدا ہوا تھا۔ للی بٹ کی پیدائش کیلیفورنیا میں ہوئی ہے۔ للی بٹ کا نام اس وقت ملکہ ایلزبتھ کے پڑدادی کے کے نام پر رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا نام بچی کی دادی شہزادی ڈیانا پررکھا گیا ہے۔

سانتا باربرا میں واقع کوٹیج ہسپتال انتظامیہ نے ماں اور بیٹی کی خیریت کی اطلاع دی ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن ساڑھے تین کلوگرام نوٹ کیا گیا ہے۔