سیٹھ لطیف کی جعلی ویڈیو بنا کرگروپس میں تقسیم کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز

نیویارک: (سب رنگ نیوز) سیٹھ لطیف کے خلاف بے نامی اور جعلی ویڈیو بنا کر پاکستانی امریکن کمیونٹی گروپس میں تقسیم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری شخصیت سیٹھ لطیف جن کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جعلی قانونی معاملے میں پھنسایا گیا تھا اور کورٹ میں ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف تمام تر الزامات غلط ثابت چکے ہیں اور انہیں باعزت بری کیا جا چکا ہے۔ لیکن پھر بھی کمیونٹ کے چند حاسدین کی جانب سے ان کی عزت کو خاک میں ملانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے چند شر پسند جن میں کچھ جعلی صحافتی نمائندے بھی شامل ہیں سیٹھ لطیف کی جعلی ویڈیو بنا کر کمیونٹی کے مختلف حلقوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ سیٹھ لطیف اور اس کی فیملی نے امریکن قوانین کے مطابق ان حضرات کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور وہ عناصر جو جعلی ویڈیو کو تقسیم کرنے میں ملوث ہیں جلد ہی قانونی شکنجے میں آ جائیں گے۔