شبیر گل ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کریمنل ریکارڈ کی حامل شخصیت

نیویارک: (سب رنگ نیو) نام نہاد اکنا عہدیدار و کمیونٹی لیڈر شبیر گل ایک مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا شخص ہے۔ نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک اعلی سطحی معزز اور پروفیشنل ادارہ ہے۔ مگر نا جانے اس ادارے نے بھی مذکورہ شخص کے مجرمانہ ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے نیویارک سٹی پولیس بیج اور Chaplain Cardچیپلین کارڈ دے رکھا ہے ۔ جسے یہ شخص کمیونٹی کے کمزور لوگوں کو دکھا کر رعب اور دھونس سے غیر قانونی کام کروانے میں کامیاب ہوتا ہے۔ سب رنگ میڈیا گروپ ، نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ شبیر گل کا بیک گراؤنڈ دیکھے اور اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس بدمعاش صفت انسان سے فی الفور "پولیس بیج اور چیپلین کارڈ” واپس لے تا کہ یہ شخص مزید کمیونٹی کے کمزور لوگوں پر اثر انداز نہ ہوسکے۔