امجد نواز ایک غیر مہذب اور بد تمیز مہمان نواز

نیویارک: (سب رنگ نیوز) گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آمد پر ہونے والی تقریب کے دوران میزبان امجد نواز کی جانب سے انتہائی غیر مہذب اور بد تمیزی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ۔ تقریب میں شرکاء کی محدود تعداد کو مدعو کیا گیا تھا لیکن پھر بھی کھانے کے دوران امجد نواز کی جانب سے شرکاء سے ڈانٹ ڈپٹ اور گالی گلوچ کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔

سوال یہ ہے کہ اگرامجد نواز ایسی تقریبات کروانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے اور اگر وہ تقریب میں شامل شرکاء کی اچھے طریقے سے تواضع ہی نہیں کرسکتے تو پھر انہیں ایسی تقریبات کے انعقاد کا بھی حق نہیں ہونا چاہیے اور وہ شرکاء جو ایسے غیر مہذب مہمان نواز کی تقریبات میں جاتے ہیں انہیں بھی اپنی عزت کا خیال کرتے ہوئے ایسی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔