انگلینڈ: موٹاپے کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بڑھ گئی

انگلینڈ میں موٹاپےکے باعث اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی اسٹیفورڈ شائر سے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق پچھلے 2 سالوں میں اسپتالوں میں داخل ہونے کی بیشتر وجہ موٹاپا رہی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال بھی دو تہائی خواتین زائد وزن کے سبب اسپتالوں میں داخل ہوئیں۔