امریکا : 35 میں سے 29 کروڑ ویکسین ڈوز لگا دیے گئے

امریکا بھر میں مجموعی طور پر 29 کروڑ کے قریب کورونا ویکسین ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

امریکی حکومت کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے 35 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ڈوز فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ڈوز لگائے جا چکے تھے۔

امریکا میں 13 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار 608 افراد ایسے تھے، جنہیں دونوں ڈوز لگائے جا چکے تھے جبکہ 16 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کو ایک ڈوز لگایا جا چکا تھا۔