امریکا میں فائر بریگیڈ ٹرک عمارت سے ٹکرا گیا، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں فائر بریگیڈ کا ٹرک عمارت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی فلاڈلفیا میں آگ بجھانے والا ٹرک کار سے ٹکرا کر عمارت میں جا گھسا۔ حادثے میں 4 فائر فائٹرز اور ایک کار سوار خاتون زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، فائر فائٹرز کا ٹرک ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے منزل کی جانب رواں دواں تھا۔