معروف کمیونٹی ایکٹیوسٹ حنا رحمان کی کامیاب”چیریٹی کلوتھنگ ڈرائیو”

جمیکا (سب رنگ نیوز): پاکستانیوں کی ہر دلعزیز شخصیت اورمعروف کمیونٹی ایکٹیوسٹ محترمہ حنا رحمان نے 21 فروری 2021 بروز اتوار "چیریٹی کلوتھنگ ڈرائیو” کے نام سے ایک کامیاب مہم کا اہتمام کیا جسے پاکستانی کمیونٹی نے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں ان کی بھر پور مدد کی ۔ حنا رحمان کی یہ کاوش بہت کامیاب رہی جس کی بدولت کمیونٹی میں ان کی قدرو منزلت میں مزید اضافہ ہوا ۔ سب رنگ ٹی وی نے اس مہم میں میڈیا پارٹنر کا کردار ادا کیا جو کہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔۔