ایف آئی اے نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو طلب کرلیا

لاہور:(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو طلب کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے بابر اعظم کو کل طلب کیا گیا تھا تاہم بابر اعظم نے مصروفیت کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ بابر اعظم نے چند دنوں بعد پیش ہونے کی درخواست کی ہے جسے ایف آئی اے سائیر ونگ نے قبول کرلیا ہے اور آئندہ ہفتے پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کپتان پر ایک خاتون کی جانب سے ہراساں اور زیادتی کرنے، مالی غبن اور دیگر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بابر اعظم کو خاتون سے زیادتی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔