کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ھے

رپورٹ روبی طارق بیوروچیف سب رنگ نیوز سیالکوٹ
جناب ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے عوام الناس کے مسائل اور شکایات کے فوری حل کے لیے تھانہ پھوکلیان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او سیالکوٹ نے سائلین کی طرف سے پیش کی گئی درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی انکے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر روز صبح 11بجے دن سے 1بجے دن تک اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ ان سے ملاقا ت کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے شہری براہ راست ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ مزید آپ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تھانہ پھوکلیان کے علاقے کے لوگوں کو ڈی پی او آفس سٹی سیالکوٹ دور آنا پڑتا ھے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ھے۔